اومی کرون کا خطرہ۔۔۔دارالخلافہ میں کرفیو کا اعلان 

Dec 26, 2021 | 22:00:PM
بھارت کے دارالخلافہ، کورونا وائرس، نئی قسم، کرفیو کا اعلان
کیپشن: اومی کرون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وفاقی دارالخلافہ نئی دہلی میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر رات کے کرفیو کا اعلان کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دہلی کی حکومت نے پیر سے رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ نئی دہلی کے علاوہ ریاست اتر پردیش اور ہریانہ بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد رات کے کرفیو کا اعلان کرچکی ہیں۔
دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ایک مریض نے جان بھی گنوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے کراچی آنیوالے4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے