بیرون ملک سے کراچی آنیوالے4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

Dec 26, 2021 | 20:40:PM
بیرون ملک، کراچی، 4مسافروں، کورونا ٹیسٹ مثبت
کیپشن: کورونا ٹیسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس پر چاروں مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ،بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے،ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔
محکمہ صحت کے مطابق مثبت کورونا آنے والے 2 مسافر برطانیہ اور 2 سعودی عرب سے کراچی پہنچے تھے ،کورونا وائرس مثبت آنے والے چاروں مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا، تین مسافر محکمہ صحت سندھ کے کورنگی قرنطینہ سینٹر ایک مسافر کو فاران ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا فنکاروں کی نواز شریف سے ملاقات پرطنز۔۔۔اداکار کا کراراجواب