تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئے رحمتوں کی رات بڑی نوید سنا دی

Apr 06, 2024 | 20:47:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئے رحمتوں کی رات بڑی نوید سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنو بی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا،تاہم بعداز دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک رہے گا۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔تاہم بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  شہید بینظیر آباد 41، مٹھی، مو ہنجو دارو، پڈ عیدن اور سکھر میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکا