باجوڑ میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید

Apr 06, 2024 | 20:37:PM
باجوڑ میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید
کیپشن: جاں بحق پولیس اہلکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد جان)باجوڑ میں بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند برخلوزو موڑ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا، ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کی تحصیل موند  میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ نے دھماکے میں اے ایس آئی بخت زادہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ اے ایس آئی بخت زادہ شہید  کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل احسان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف وکٹ کیپراور بلے باز پر5 سال کیلئے پابندی عائد