موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Apr 05, 2024 | 20:11:PM
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات کے موسم کے حوالے سے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ہفتے کے روز کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات اور گردونواح مو سم خشک رہے گا۔ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 40 ، خیر پور اور پڈعیدن میں 39گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا