19 واں روزہ؛محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Mar 29, 2024 | 20:24:PM
19 واں روزہ؛محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے 19 ویں روزے پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ادھرخیبرپختونخوامیں چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور ،صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اورملتان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں بلوچستان کے حوالے سے کہناتھا کہ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب ، بارخان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا