’’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘‘ بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

Aug 27, 2025 | 13:41:PM
’’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘‘ بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کو بابر اعظم سے متعلق مشورہ دینے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن محمد حارث سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے اپنے اسٹائل میں کچھ تبدیلیاں لانی چاہئیں؟

 اس کے جواب میں محمد حارث کا کہنا تھا: ’ہاں‘۔


 اس پر ایک ٹی وی شو میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ باسط علی نے کہا کہ محمد حارث بابر اعظم کے لیے ایسی بات کرے، تو اسے ڈنڈے سے مارنا چاہیے۔ انہوں نے کہ آپ کیا ہو کہ  آپ بابر اعظم کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان بارے افسوسناک خبر آگئی

انہوں نے استفسار کیا کہ اگر بابر اعظم کپتان ہوتا تو کیا وہ( محمد حارث) یہ بیان دیتا؟

 اسی شو میں کامران اکمل بھی شریک تھے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ کوئی کھلاڑی سے متعلق ایسی کوئی بات آئے تو اسے کیسے جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث بھی بچہ نہیں ہے۔ اسے بھی سب سمجھ ہے۔

 اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں بابر اعظم کے متعلق کیسے بات کروں، اس نے پاکستان کے لیے اس قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،  پہلے مجھے سیکھنا چاہیے کہ میں کیسے اپنی بیٹنگ کو بہتر کروں۔ 

 دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  محمد حارث کو ایسے سوال کا جواب دینے سے پرہیز کرنا چاہیے تھا۔