آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جِلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بیماری سے متعلق پیغام جاری کردیا۔
44 سالہ مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیض اہم ہے۔