پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان
علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف، جہانزیب خان )پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے،اعلامیہ کے مطابق عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا،سیاسی معاملات مزید مشاورت کے لیے سیاسی کمیٹی کے سپردکئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش ہے،روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ نو مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے، نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا،ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا،میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کیاگیاہے،دیگر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فی الفور استعفیٰ دیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نےتباہی مچادی، ستلج ،راوی اورچناب بپھرگئے،بستیاں ڈوب گئیں
بانی پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی ارکان کو اہم ہدایات کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پہلا استعفی بھی آگیا اور علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔فیصل امین خان اکنامک افیئر، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اورانہوں نے اپنااستعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھیج دیاہے۔
فیصل امین خان کے بعد چیئرمین عمران خان کا حکم پرایم این اے این اے 32 آصف خان نے بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیاہے۔