بلوچستان، ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد آج سے بحال

Aug 27, 2025 | 08:05:AM
بلوچستان، ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد آج سے بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان سے ٹرین سروس دو روز معطل رہنے کے بعد آج سے بحال ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے کے لیے جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچےگی،کراچی سے آنے والی بولان میل کل کوئٹہ پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیئے،ستلج پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا

واضح رہے کہ بارشوں کی صورتحال کے باعث ٹرین سروس دو روزکے لئے معطل رہی تھی۔