بھارت نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیئے،ستلج پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا

Aug 26, 2025 | 23:06:PM
 بھارت نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیئے،ستلج پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے+طاہر جوئیہ+ سجاد حسین )بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دئیے ہیں۔بھارت نے ہریکے ہیڈ ورکس سے ستلج میں دو لاکھ 30 ہزار کیوسک کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا۔اوچ شریف میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق کوٹ نیناں سے پاکستانی حدود میں 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔آئندہ 48 گھنٹوں میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا۔

کمشنر لاہور گجرانوالہ ملتان ساہیوال فیصل آباد اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جسڑ کے مقام پر 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی مسلسل  دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ  56 ہزار کیوسک ۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ہریکے ہیڈ ورکس سے ستلج میں دو لاکھ 30 ہزار کیوسک کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا،بھارت میں ہریکے ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد دو لاکھ 74 ہزار، اخراج دو لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ،بھارت میں پونگ ڈیم کی سطح بھی خطرے کے لیول 1390 سے تجاوز کر گئی پونگ ڈیم میں پانی کی امد دو لاکھ 13 ہزار کیوسک، 70 ہزار کیوسک کا اخراج بدستور جاری ہے،پونگ ڈیم کی سطح خطرے سے تجاوز کرنے کے بعد بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،ہریکے ہیڈ ورک سے چھوڑا گیا دو لاکھ 30 ہزار کیوسک کا ریلا گنڈا سنگھ پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔گنڈا سنگھ پر پانی کا اخراج دو لاکھ 8 ہزار کیوسک ہو گیا انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گنڈا سنگھ پر سیلابی صورتحال ویری ہائی فلڈ سے سے ایکسٹریملی ہائی فلڈ تک جانے کا امکان ہے۔دریائے ستلج میں دو لاکھ 25 ہزار کیو سک کا ریلا ایکسٹریملی ہائی فلڈ تصور کیا جاتا ہے۔
 ضلع بہاولپور  کے علاقےاوچ شریف میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث  رہائشی آبادیاں، اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ چکی ہیں،مزید پانی کے اضافہ سے چناب رسول پور ، بستی غلام بخش چانڈیہ ، بستی غلام نازک چانڈیہ ، سرور آباد،بکھری سمیت دیگر بستی بھی پانی کی زد میں ھیں اور زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔اوچ شریف میں ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 97748 کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ھائی الرٹ جاری  کر دیا گیا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی جاری ھے ۔اوچ شریف میں بستی بکھری ، بستی سرور آباد ،بستی بپڑ ، بیلی ، بستی بھٹہ ، بستی جھلن ، بستی بیٹ لنگاہ بھی پانی کی لپیٹ میں  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی،بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری