دریائے راوی،بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع،این ڈی ایم اے

Aug 26, 2025 | 19:14:PM
 دریائے راوی،بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی+عمران اسلم+میاں محمد اشفاق+نیرعالم) این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ،بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق 97فیصد تک بھر چکا ہے جس کے سپل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں ۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی دریائے راوی میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ،تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا بہاؤ متوقع جبکہ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال متوقع ہے ،دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بہاؤ 1لاکھ15 ہزار ریکارڈ کیا گیا ہےجو کہ ممکنہ طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 50 کیوسک تک متوقع ہے،شاہدرہ کے مقام پر راوی کا بہاؤ 50ہزار150 کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہےجو کہ تھین ڈیم کے سپل ویز کھلنے کی صورت میں 90 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں اور ڈیم سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے،آئندہ 48 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا۔کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جسڑ کے مقام پر 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی مسلسل  دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ  46 ہزار کیوسک ہے ۔دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب  ہے،سیالکوٹ میں بجوات کے 85 دیہات کا راستہ منقطع ہو گیا ہے،سیالکوٹ میں دریائے چناب میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی، وزیر آباد، گجرات سمیت متعدد علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

پنڈی بھٹیاں میں بھی دریائے چناب میں  ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی  ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 81ہزار 293 کیوسک اورپانی کا اخراج اخراج 2 لاکھ 64 ہزار 143کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 16ہزار 252کیوسک ہےہیڈ خانکی پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 8 ہزار970کیوسک ریکارڈ کیا گیا دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 99 ہزار25 کیوسک ہے۔قادر آباد فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر اخراج 88 ہزار 30 ریکارڈ کیا گیا  ہے۔

وزیرآباد دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے پانی کی آمد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 479434کیوسک ریکارڈ کی گئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 470822کیوسک ریکارڈ،دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 255870کیوسک ریکارڈ،،  پانی کا اخراج 248588کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 113854 کیوسک ریکارڈ،ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج  103854 کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔وزیرآباد نالہ پلکھو میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا،سیکرٹری اریگیشن افتخار علی سہو ،سیکرٹری ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر  کا دریائے راوی کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔سیکرٹری ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفننگ دی۔
سیلابی صورتحال کے حوالے  سے ڈی جی پی ڈی ایم اے میڈیا ٹاک کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمارے ستلج اور راوی دوں دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے،اگلے چار پانچ دن میں۔ اسی طرح کا پانی کا بہاؤ ہوگا،اس وقت ستلج جسٹر میں سوا لاکھ کے قریب پانی آچکا ہے،دریائے راوی میں پانی کی سطح چھپن ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ،آج رات تک پانی سوا لاکھ تک ہونے کے امکان ہیں ،راوی میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں،راوی میں اگلے تین چار دن بہت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا ایکشن، بھارت پھنس گیا، 25 فیصداضافی ٹیرف عائد،نوٹیفکیشن جاری