امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال سٹار ٹریوس کیلسی کی منگنی،تصاویروائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نےمنگنی کرلی۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا،اس پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کے لیے خصوصی ڈائمنڈ کی انگوٹھی ڈیزائن کروائی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں بیک وقت شرکت کرنے کے باعث خبروں میںرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپینش اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث چل بسیں
ٹیلر سوئفٹ اور کیلسیکی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارکبا د کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔