رواں مالی سال کے 8ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 224ارب کااضافہ
کیپشن: بجلی کے پول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بجلی شعبےکےگردشی قرضے میں رواں مالی سال کےپہلے8 ماہ میں اضافہ ہو گیا۔
جولائی2025تافروری2026میں پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں 224ارب روپےکااضافہ ہوا،پاورڈویژن کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں ۔
دستاویز کے مطابق فروری2026 تک بجلی شعبےکا سرکلرڈیٹ1837ارب روپے رہا،جون2025 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کاحجم1614ارب روپے تھا۔
سرکلرڈیٹ1225ارب روپےکم کرنےکےمعاہدوں کے5 ماہ بھی اس میں اضافہ ہوا،ستمبر2025میں حکومت نےسرکلرڈیٹ کم کرنےکے لیے بینکوں کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس کےبعداکتوبر2025تافروری 2026پاورسیکٹرکاسرکلر ڈیٹ144ارب روپےبڑھا،ستمبر2025 تک پاکستان کاپاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ 1693ارب روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ،خریدار پریشان