سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش، نظام زندگی درہم برہم

Apr 27, 2026 | 21:14:PM
سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش، نظام زندگی درہم برہم
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی ایم جمالی)جعفرآباد اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، مختلف حادثات کے نتیجے میں9 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کچے مکانات، چھتیں اور سولر پینلز گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں حسنین سریو، سانولہ مری، صالح مری، شہزادہ پنہار، خیردین گولہ، عبدالغفار سپر، عبدالحلیم منگی اور ایک خاتون بھی  شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ سندھ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جیکب آباد اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی، موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔بارش اور تیز ہوا کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ادھرٹھل اور گردونواح میں  بھی  تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی