وزیراعظم نے پلے آف میچوں میں شائقین کی شرکت کی منطوری دیدی:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی ابھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچوں میں عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔
ملاقات میں طے پایا ہے کہ شائقین کو قومی کفایت شعاری کی جاری کوششوں کے مطابق میچوں میں شرکت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے یا ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
انہوں نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا،آگے کچھ دلچسپ اور انٹرٹینگ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔
پی ایس ایل سیزن 11 کے دوران پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا پلے آف میچ کل کھیلا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد شائقین کو کل کے میچ میں سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔