پورٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ایران میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

Apr 27, 2025 | 22:04:PM
پورٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ایران میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

سربراہ ہلال احمر ایران کے مطابق 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دھماکے کے بعد بندرگاہ کے کئی کنٹینرز میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایرانی حکومت نے اس سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،صدر مسعود پزیشکیان نے زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی،ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے سینا کنٹینر یارڈ میں خطرناک مواد کے ذخیرے کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب روس نے ایران کو آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لندن میں پاکستان ہائی کمشن پر حملے کے بعد سکیورٹی فراہم کر دی گئی