لندن میں پاکستان ہائی کمشن پر حملے کے بعد سکیورٹی فراہم کر دی گئی

Apr 27, 2025 | 20:00:PM
لندن میں پاکستان ہائی کمشن پر حملے کے بعد سکیورٹی فراہم کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) پاکستان ہائی کمشن لندن پر آج صبح ایک انتہاپسند شخص نے حملہ کر کے عمارت کی کھڑکیاں توڑ دیں،واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے بڑے سفید رنگ کے پتھر عمارت پر مارے  جس سے کئی کھڑکیوں کے شیشے  ٹوٹ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے  لیکن جس لہجے میں ہم سے بات کی جائے گی، ویسا ہی جواب دیا جائے گا،  انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی گئی ہے جو پاکستان کے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت ہے۔

ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ پاکستان ہائی کمشن کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے اور  سکاٹ لینڈ یارڈ کے باوردی پولیس اہلکاروں کو عمارت کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے،واقعے کے فوری بعد پاکستان ہائی کمشن نے برطانوی وزارت خارجہ کو باضابطہ طور پر تحریری احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں حملے کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اور سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج حکام کے حوالے کر دی گئی ہے اور اس معاملے پر برطانیہ سے سنجیدہ ردعمل کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلیاں،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم