وہاج علی کا ڈرامہ ’تیرے بن‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Apr 27, 2023 | 13:07:PM
اس سال پاکستانی ڈرامے ٹاپ لسٹ پر جا رہے ہیں۔ ان میں ایک اور ڈرامہ جس نے سب کے دلوں کو چھو لیا وہ ہے 'تیرے بن'۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اس سال پاکستانی ڈرامے ٹاپ لسٹ پر جا رہے ہیں۔ ان میں ایک اور ڈرامہ جس نے سب کے دلوں کو چھو لیا وہ ہے 'تیرے بن'۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہٹ جا رہا ہے۔ جس میں سب کے پسندیدہ اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنا زیدی اداکاری کر رہے ہیں۔

ڈرامہ ’تیرے بن‘ پاکستانی سماج میں بڑے زمینداروں کی حویلیوں کے اندر کی کہانی ہے، جن کی بنیادوں میں خون کی اینٹیں اور جذبات کا سیمنٹ لگا ہوتا ہے۔ 

ڈرامہ ’تیرے بن‘ ہفتہ وار چارٹس میں مسلسل سرفہرست ہے۔ ڈرامے کی کہانی چھوٹے اور بڑے دونوں ناظرین کو بہت دلکش لگی۔ 

سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے پیار اور تعریف کے ساتھ  بہت سراہا جا رہا ہے۔

تیرے بن نہ صرف پاکستان میں ہٹ ہے بلکہ اسے سرحد پار بھی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں کہ اس نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا ہے۔