وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

Apr 27, 2023 | 09:31:AM
وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا۔

وہاڑی پولیس کے مطابق تھانہ ٹھینگی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی، مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔