گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

Apr 26, 2023 | 09:09:AM
گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفراللہ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

   حکام کے مطابق واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاکی کے باعث 3 خواتین سمیت 4 افراد نے زہر پی لیا

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی، مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔