جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنیوالی خاتون کب سے شہر میں رہ رہی تھی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Apr 27, 2022 | 00:17:AM
جامعہ کراچی، خودکش دھماکا، خاتون کی تفصیلات، سامنے آگئیں،
کیپشن: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنیوالی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی میں خودکش دھماکاکرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت شیری بلوچ کے نام سے کرلی گئی ہے، خاتون دوسرے صوبے سے زولوجی میں ایم ایس کر چکی ہے ،حملہ آور زولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کر رہی تھی ۔
تفتیشی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ڈاکٹر ہے ،خاتون حملہ آور6 ماہ سے کراچی میں رہائش پذیر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز حلف برداری معاملہ۔لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی