سندھ میں 2 ہزار پرائمری سکول اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Sep 26, 2025 | 21:20:PM
سندھ میں 2 ہزار پرائمری سکول اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: سکول طلبا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 2 ہزار پرائمری سکول اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کاکہنا ہے کہ سندھ میں 2000 پرائمری،ایلیمینٹری سکول میں اپ گریڈ کر دیئے ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں 496، شہید بینظیرآباد میں 406، میرپورخاص میں 244 سکول اپ گریڈ کئے گئے  جبکہ سکھر ڈویژن میں 341، کراچی میں 56 اور لاڑکانہ میں 490 سکول اپ گریڈ کیے گئے۔

سردار علی شاہ کاکہنا تھا کہ سکول اپ گریڈ ہونے سے طلبہ پانچویں جماعت کے بعد قریبی علاقے میں ہی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،تعلیم کی بہتری کیلئے پہلے مرحلے میں 2000، آئندہ مرحلوں میں مزید سکول اپ گریڈ ہوں گے،وزیر تعلیم سندھ کاکہناتھا کہ  مجموعی طور پر 10 ہزار پرائمری اورایلیمینٹری سکول بنائے جائیں گے،ہیڈ ماسٹرز کو فنڈ خرچ کرنے کے اختیارات دے دیئے، جس سے سکولوں کے مسائل حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بدھ کو عام تعطیل کا اعلان