جامعہ کراچی نےجسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی انرولمنٹ منسوخ کردیا

Sep 26, 2025 | 15:00:PM
جامعہ کراچی نےجسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی انرولمنٹ منسوخ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیر راشد)جامعہ کراچی نےجسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی انرولمنٹ منسوخ کردیا۔

اعلامیہ کےمطابق طارق محمود ناجائزذرائع استعمال کرنےکےمرتکب پائےگئے،اُن پر تین سال تک یونیورسٹی کالج میں داخلہ لینے پر پابندی ہوگی۔

اعلامیہ میں مزیدبتایا گیا کہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم نہیں رہے، اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر منسوخ کردیا۔

جامعہ کراچی نےحکم وائس چانسلر کی منظوری سےجاری کیا،سینڈیکٹ اجلاس 31 اگست 2024 کوفیئرمینز کمیٹی کی سفارش پرہواتھا،جسٹس طارق محمودجہانگیری کی ڈگری کا کیس عدالت میں زیرسماعت ہے۔