رائیونڈ، 18 سالہ لڑکی سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

Sep 26, 2023 | 23:47:PM
رائیونڈ، 18 سالہ لڑکی سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رائیونڈ میں اینٹوں کے بھٹے  پرکام کرنے والی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رائیونڈ کے نواح میں پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی  اینٹوں کے بھٹے پرکام کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین افراد نے لڑکی کو اغوا کرنےکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے,مقدمے میں نعیم، ذیشان اور حاجی نامزد کئے گئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور  واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔