سرفراز بگٹی کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا بیان، مسلم لیگ ن کا ردعمل آ گیا

Sep 26, 2023 | 14:41:PM
سرفراز بگٹی کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا بیان، مسلم لیگ ن کا ردعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے نواز شریف کو گرفتار کرنے کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سخت ردعمل  آ گیا۔ 

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا، رانا ثنا اللہ نے  سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  بیان دینے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے،  نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی  ۔ 

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ وزیر داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا، سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان دےکراپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر  توجہ دیں۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں دیے گئے بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری