عمران خان کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

Sep 26, 2023 | 12:33:PM
عمران خان کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر تے ہوئے حکم جاری کیا  ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں۔ 

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں اور سائفر کیس کی سماعت بھی جیل میں ہی جاری ہے، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات اس وقت جیل میں ہی  سماعت کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر بمقابلہ روپیہ،پاکستانی کرنسی نمبر ون بن گئی