ڈالر بمقابلہ روپیہ،پاکستانی کرنسی نمبر ون بن گئی

Sep 26, 2023 | 11:57:AM
ڈالر بمقابلہ روپیہ،پاکستانی کرنسی نمبر ون بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)نگران حکومت کے قیام کے بعد معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار پاکستانی روپے نے ترقی کا سفر شروع کر دیا، یہی وجہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں سب سے زیادہ مدافعت  دکھانے کی ریس میں روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو مات دے دی ہے ۔

 ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے ڈالر کے مقابلے میں ترقی کرنے والی کرنسیوں کی لسٹ شیئر کی ہے ، جس میں پاکستانی روپیہ سب سے اوپر ہے،جاری کردہ لسٹ کے مطابق  پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3.25 فیصد ترقی کی ہے ، لسٹ میں دوسرے نمبر پر کینیڈا ، تیسرے پر  چائینہ اور چوتھے پر آسٹریلیا ہے ، ان چار ملکوں کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں ترقی نہیں دیکھائی۔ 

اپنے آپ کو ایشیائی ٹائیگر کہلانے والےبھارت کی کرنسی بھی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہوئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 0.74 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے، ترکیہ کی کرنسی بھی ڈالر کے ہاتھوں تنزلی کا شکار ہوئی، ترکیہ کی کرنسی  ڈالر کے مقابلے میں 2.49 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی۔