پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری

Apr 28, 2024 | 17:41:PM
پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف لاہور ریجن کی قیادت تبدیل کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جنرل سیکرٹری  اور قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف لاہور کی قیادت تبدیل  کی گئی ہے، چودھری اصغر گجر کو صدر پی ٹی آئی لاہور ،حافظ ذیشان رشید کو سیکرٹری جنرل  نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ شبیر گجر اور عبدالکریم کو سینئر  نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :اہم شخصیت اور وزیر کو نائب وزیر اعظم کا بھی عہدہ مل گیا