ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک

Apr 28, 2024 | 17:56:PM
ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نوازعرف گنڈاپوری اورمحسن نوازشامل ہیں،آپریشن کےدوران ہتھیارگولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا،ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں ،بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزملک سےدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری