کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش مکمل

Apr 28, 2024 | 17:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور  تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج  نے مزار کی تعمیر نو اور  تزین و آرائش کا کام  چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا،مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے، مزار کی تعمیر نو اور  تزئین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

 کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا، انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ، مزار کی تعمیر نو اور  تزئین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت اور وزیر کو نائب وزیر اعظم کا بھی عہدہ مل گیا