بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ کیوں دیا ؟بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

Apr 28, 2024 | 15:56:PM
بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور  ٹی وی کا تحفہ دینے  کی تیاری پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور  ٹی وی کا تحفہ دینے  کی تیاری پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر  پردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر بطور تحفہ اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا سوچا جو اس کی بیوی کو ایک آنکھ نا بھایا،   تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں کو آگاہ کیا اور شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  ٹائی ٹینک سے ملنے والی گھڑی40 کروڑ میں نیلام 

چھبی نامی خاتون کے بھائی نے چندر پرکاش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹتے رہے جس کے بعد چندر کے گھر والوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھبی اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار  کرتے ہوئےمعاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔