ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Apr 07, 2024 | 15:15:PM
ایف آئی اے نے سوار میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکرلیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف سے) ایف آئی اے نے سوار میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکرلیے۔ 

ذرائع کے مطابق عید کے موقعے پر منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم صاحبزادہ اور انیس علی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ملزمان کو سوات کے علاقے مٹہ سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ملزمان سے مجموعی طور پر 35 لاکھ  پاکستانی روپے برآمد کیے گئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 1303 ریال ،1445 اماراتی درہم ، 232 امریکی ڈالر اور 332 قطری ریال برآمد کیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور  کی 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل 

دوسری جانب اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 4 کاروائیاں کیں۔ مذکورہ کاروائیاں جلوزئی کیمپ پبی ضلع نوشہرہ اور بخشی پل پشاور پر کی گئیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 3 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں نثار احمد، نگار خان اور تواص خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بخشی پل میں واقع میٹ شاپ اور تمباکو فیکٹری سے گرفتار کیا گیا۔

براہِ راست بجلی کے کنکشن منقطع کر دیا گیا، بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز قبضے میں لے لی گئیں اور موقعہ پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے ریکور کر لئے گئے۔