بھارت میں پہلی گرین ہائیڈروجن بس کا آغاز کردیا گیا

Sep 26, 2023 | 14:29:PM
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی بار گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی بس کا افتتاح کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی  گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی بس کا افتتاح کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر برائے پٹرولیم، قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی میں ملک کی پہلی گرین ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی بس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن مستقبل کا ایندھن ہے یہ انڈیا کیلئے اپنے ڈی کاربنائزیشن اہداف کو حاصل کرنے اور شفاف توانائی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مرکزی وزیر نے دہلی کے ’کرتویہ پتھ‘ پر ملک کی پہلی گرین ہائیڈروجن فیوئل سیل بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد ہی دہلی این سی آر علاقے میں 15 مزید فیوئل سیل بسیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن کو فیوچر کا ایندھن مانا جاتا ہے جس میں ہندوستان کو ڈی کاربونائزیشن ٹارگیٹ کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور 2050 تک ہائیڈروجن کی گلوبل مانگ 4 سے 7 گنا بڑھ کر 800-500 ملین ٹن ہونے کی امید ہے۔

 اُّن کا مزید کہنا تھاکہ گھریلو طلب موجودہ 6 ملین ٹن سے بڑھ کر 2050 تک 28-25 میٹرک ٹن تک چار گنا بڑھنے کی امید ہے۔ وزارت پٹرولیم کے تحت پی ایس یو 2030 تک تقریباً 1 ایم ایم ٹی پی اے گرین ہائیڈروجن کا پروڈکشن کرنے میں اہل ہوں گے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا ہے کہ ’’گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی یہ بس ملک میں شہری ٹرانسپورٹیشن کا چہرہ بدلنے جا رہی ہے۔ میں اس پروجیکٹ کی باریکی سے نگرانی کروں گا اور قومی اہمیت کے اس منصوبے کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لیے آپ سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘