اداکارہ مہر بانو کا بولڈ ڈانس،ویڈیو وائرل، شدید تنقید 

Sep 26, 2023 | 13:12:PM
 پاکستانی معروف اداکارہ مہر بانو امریکی گلوکارہ بیونسے کے گانے پر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو کے سبب  ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ مہر بانو امریکی گلوکارہ بیونسے کے گانے پر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو کے سبب  ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو"سمیت کئی ڈراموں میں جلوے بکھیرنے والی مہر بانونے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مغربی لباس  پہنے مہارت کے ساتھ  انگلش گانے پر رقص کرتی  نظر آرہی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

اداکارہ کو  اپنی سہیلی کے ہمراہ بیونسے کے ’رینائیسنس ورلڈ ٹوور‘ کانسرٹ میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کانسرٹ کیلئے جاتے ہوئے اداکارہ مختلف مقامات پر رقص کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

اُن کی جانب سے جاری کی گئی ایک اور ٹرانزیشن ویڈیو میں وہ بیونسے کے گانے پر لپ سنک کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے آخر میں مہر بانو نے کانسرٹ کی ویڈیوز بھی شامل کی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

اداکارہ کے لباس اور رقص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غریدہ فاروقی کا بولڈ لک، خواتین کو اہم پیغام دے دیا

یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو آئے دن اپنے بولڈ انداز ، ڈانس اور لباس  کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور شدید تنقید کا سامنا کرتی ہیں۔