پی ایس ایل 9 کب ہوگا، پی سی بی سے اہم خبر آ گئی

Sep 26, 2023 | 00:06:AM
پی ایس ایل 9 کب ہوگا، پی سی بی سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: پی ایس ایل 9 کب ہوگا، پی سی بی سے اہم خبر آ گئی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا کہ پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کا آغاز 8 فروری 2024 سے ہو گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور پی ایس ایل 8 کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر حارث رؤف کی پریس کانفرنس ، اہم بیان جاری کردیا

علی ترین نے اجلاس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کو 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا