سیمی فائنل میں کون ہوگا نہیں پتا،خود کو ورلڈکپ فائنل میں دیکھ رہے ہیں: حارث رؤف

اونچ نیچ کھیل کا حصہ ہے، ہمارے بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا، ایسا ہرگز نہیں کہ ہمارے بولرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے: حارث رؤف

Sep 25, 2023 | 20:45:PM
سیمی فائنل میں کون ہوگا نہیں پتا،خود کو ورلڈکپ فائنل میں دیکھ رہے ہیں: حارث رؤف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی سپیڈ سٹار بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں کون ہوگا نہیں پتا لیکن خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔

ورلڈکپ 2023 کے سکواڈ میں شامل قومی کرکٹر حارث رؤف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون کون ہوتا ہے اس کا علم نہیں تاہم ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، ایشین کنڈیشنز ہیں فرق نہیں پڑے گا، ہم بہترین ہیں، ہم جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے اہم بیان

نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر حارث رؤف نے کہا کہ نسیم سے فرق تو پڑے گا وہ نہیں ہیں تاہم جو دوسرے بولرز ہیں وہ بھی اچھے ہیں اور متحرک ہیں، حسن علی کا کم بیک ہے امید ہے وہ اچھا کریں گے۔

بولنگ سکلز پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ نیاگیند کرنا یاپرانا کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے گا میں 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا، کوئی انفرادی گول نہیں، پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں اور پھر پلان سیٹ کریں گے، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہوتی ہے، اچھے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کر پایا تو تھیک ہے نہ بھی کر پایا تو پھر بھی ٹھیک ہے۔

سپیڈ سٹار فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ہمارے بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بولرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے۔