وامیکا کرکٹر بنے گی یا اداکارہ؟ویرات کوہلی کا بیٹی کے مستقبل بارے بڑا انکشاف

May 17, 2024 | 22:15:PM
وامیکا کرکٹر بنے گی یا اداکارہ؟ویرات کوہلی کا بیٹی کے مستقبل بارے بڑا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی وامیکا ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آج کل بلے بازی سےلطف اندو ز ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق آر سی بی انسائیڈر شو میں بات کرتے ہوئے  بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کوہلی نے اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اِن کی بیٹی وامیکا کرکٹ سے لطف اندوز ہونے لگی ہے مگر وامیکا کو اپنے کیریئر کا راستہ خود منتخب کرنے کی آزادی ہوگی۔

انڈین سپر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے کھیلنے والے کرکٹر ویرات کوہلی نے بیٹی کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وامیکا کرکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے تو اس کے پاس خواتین کرکٹرز میں سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور موجود ہیں جو مجھے خود بھی پسند ہیں اور میں ان سے متاثر ہوں۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 میں کوہلی اور ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔اس سال کے آغاز، فروری میں اس جوڑی نے اپنے بیٹے آکائے کو خوش آمدید کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر، لارجر بنچ تشکیل