ن لیگی رہنما چودھری تنویر پر فرد جرم عائد

Sep 26, 2022 | 12:19:PM
ن لیگی, چودھری تنویر , فرد جرم,مسلم لیگ ن, اسلام آباد ہائیکورٹ ن
کیپشن: ن لیگی رہنما چودھری تنویر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن رہنما چودھری تنویر اور ساتھی چودھری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا،محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزموں نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔

لیگی رہنماچودھری تنویر نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد مسرور زمان نے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں فریقین سے دلائل طلب کرلئے، جسٹس عامر فاروق نے نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجیں ؟۔

  جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی عمران خان کی کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاق کو فریق بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے ؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا۔

  جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کے پاس کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔