ٹی وی شو میں بیوی کی شرکت اور الزامات پر شوہر کا چونکادینے والااقدام

Sep 26, 2021 | 19:53:PM
خاتون،کی،ٹی وی ،شو ،میں ،شرکت،شوہرکا،اہم اقدام
کیپشن: امیتابھ کا ٹی وی شو،کون بنے گا کروڑ پتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک ) رئیلٹی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے اپنی اذدواجی زندگی کی ناکامی کا ذمہ دارشوہر کو قرار دیئے جانے کے واقعے پر شوہر نے چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کون بنے گا کروڑ پتی کے شو میں خاتون نے امیتابھ بچن سے گفتگو میں اپنی اذدواجی زندگی کی ناکامی کا ذمہ دار شوہر کو قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ان کے شوہر نے کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ خاتون نے گفتگو کے دوران عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر بھی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔

دوسر ی جا نب  خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے کاروبار کیلئے ساری جمع پونجی خرچ کی اور وہ آج ایک کامیاب بزنس ویمن ہے جبکہ میں ان کی طرف سے فائل مقدمے کے باعث بیروزگار ہوگیا ہوں۔خاتون کے شوہر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بھارتی چینل کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کی تصاویر شیئربھی کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متھن چکرورتی کی بہو نے اپنی سالگرہ پر دکھایا نیا روپ ۔۔تصاویر وائرل