افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی نامنظور، پاکستان نے استنبول مذاکرات میں حتمی موقف پیش کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے،پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے موقف اپنایا کہ طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں،نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے،مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فرانسیسی میوزیم سے ہیروں کی چوری میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار