بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے:مائیک حیسن 

Oct 26, 2025 | 20:28:PM
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے:مائیک حیسن 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک حیسن نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے،پر اُمید ہوں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے،محمدحارث کو کافی مواقع دیئے، انہوں نے فائدہ نہ اُٹھایا، محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ عثمان خان سپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،عثمان خان کو  ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے، ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی۔

 ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا، ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے جو سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ صوفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے، عثمان طارق ایک باصلاحیت سپن ٹیلینٹ ہے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے ذریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔

مائیک حیسن نے کہا کہ فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کا حصہ ہیں، فخر زمان کو فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا ، فخر زمان سے میں نے بات بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :آزادکشمیرکیلئے14ارب  کے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری