آزادکشمیرکیلئے14ارب  کے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری

Oct 26, 2025 | 19:26:PM
آزادکشمیرکیلئے14ارب  کے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکیلئے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق  یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کیلئے دی گئی،فنڈزکیلئے وزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے،ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی،وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکیلئے کل45ارب روپےمختص ہیں۔

وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے،وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی،رواں مالی سال مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپےکاوفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سابق سینیٹر مشاق احمد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں؟اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: