’مشتاق احمد خان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے‘سراج الحق کی پیش گوئی
کیپشن: سراج الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیشگوئی کی ہے کہ مشتاق احمدخان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے۔
لوئردیر میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا مالی و انتظامی بحران کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے، کےپی دو ہفتوں سے بغیر کابینہ کے صرف بیوروکریسی کے رحم وکرم پر ہے وزیراعلیٰ کےپی کا سیاسی مخالفین کیخلاف بیان افسوسناک ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، روٹی 30روپے سے تجاوز کر چکی ہے مگر حکومتیں پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہیں وفاقی وصوبائی حکومتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر عوامی ریلیف پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنا غیرجمہوری اور غیراخلاقی طرز عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم آزاد کشمیر استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟