ڈائنا سور کا کروڑوں برس پرانا انڈا محفوظ حالت میں دریافت

Oct 26, 2025 | 19:38:PM
ڈائنا سور کا کروڑوں برس پرانا انڈا محفوظ حالت میں دریافت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )ارجنٹینا میں کروڑوں برس پرانا ڈائنا سور کا انڈا محفوظ حالت میں دریافت کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا سے ملنے والا انڈا دیکھنے میں تو بالکل تاذہ لگتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ انڈا 7 کروڑ سال پرانا ہے جو حیران کن طور پر بالکل درست حالت میں ہے۔

ڈائنا سور کا یہ انڈا ارجنٹینا کے خطے پاٹاگونیا کے علاقے ریونگرو سے دریافت ہوا ہے۔ جس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی چھوٹے ڈائناسور کا انڈا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس علاقے سے پہلے بھی ڈائنا سور کے انڈے دریافت ہو چکے ہیں۔ تاہم پہلی دفعہ بالکل درست اور محفوظ حالت میں انڈا دریافت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا