راولپنڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،واقعہ چکری روڈ پر ظفر پلازہ کے عقب میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شیراز محمود ولد محمود الٰہی کے نام سے ہوئی،شیراز محمود قائداعظم کالونی، چکری روڈ راولپنڈی کا رہائشی تھا۔
فائرنگ نامعلوم افراد نے کی، پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران واقعہ پیش آیا، شیراز محمود کو زخمی حالت میں بی بی ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بنوں: گیس سلنڈر کی دکان میں آتشز زدگی،کئی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے