سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید

Oct 26, 2025 | 17:37:PM
سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان اور کرم میں خوارج کے دو بڑے گروہ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیئے،خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں5جری سپوت وطن پر قربان ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو کرم اور شمالی وزیرستان میں خوارج کے دو بڑے گروہ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نےبھرپور کارروائی کے دوران  گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 بھارتی سپانسرڈ خوارج سپین وام میں ہلاک کر دیئے گئےجبکہ کرم میں 10مزید خوارج مارے گئے،خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جری سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،حوالدار منظور حسین،سپاہی نعمان الیاس کیانی،سپاہی محمد عادل،سپاہی شاہ جہان،سپاہی علی اصغر نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ 

 بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کے دوران دراندازی کی کوشش افغان نگران حکومت کی نیت پر سوال ہے،دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ دہرایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی سرحدی دفاع کے عزم میں کوئی کمی نہیں،شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں،علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن جاری ہے،عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف پیر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان