کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف پیر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف کل پیر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہائش پذیر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی قبضے کے خلاف کل پیر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد کروایا جائے،جب تک مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلا نہیں ہو جاتا آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیری رہنما نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر مظفر آباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کا آئندہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ