سوشانت سنگھ کی موت ریا چکروتی کیلئے کیسے جہنم بن گئی

Oct 26, 2023 | 23:18:PM
سوشانت سنگھ کی موت ریا چکروتی کیلئے کیسے جہنم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی کی زندگی اس وقت مشکل کا شکار ہوگئی تھی جب بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

جب سشانت کی موت ہوئی تو دونوں اس وقت ڈیٹنگ پر تھے، جس کے بعد ستمبر 2020 میں ریا چکربورتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا اور وہ 28 دن زیرحراست رہیں۔ 

اب لگ بھگ سوا تین برس بعد حال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریا نے جیل میں گزارے دنوں پر بات چیت کی اور انکشاف کیا کہ جیل میں گزرے دن انتہائی مایوس کن تھے اور میری زندگی جہنم بن گئی تھی

ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو روڈیز میں بطور جج شریک ریا سے ان کے جیل کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو معاشرے سے الگ کرکے قید خانے ڈال دیا جائے کیونکہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ آپ معاشرے کے لیے ان فٹ ہیں، تو پھر آپ خود یا آپ کی شخصیت یا وہ چیزیں جو آپ نے تخلیق کی ہوتی ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ جاتی ہیں۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک انڈر ٹرائل قیدی کی حیثیت سے جیل میں رہی، جس کا مطلب ہے ایسا قیدی سزا یافتہ نہیں ہوتا اور بدقسمتی سے میرے ساتھ وہاں موجود تمام خواتین قیدی معصوم تھیں۔ اسلیے کہ وہ مجرم ثابت نہیں ہوئی تھیں۔ 

ریا نے کہا کہ ان خواتین کو دیکھنے اور ان سے ملکر ایک منفرد تجربہ حاصل کیا، ان میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔

31 سالہ ریا کے مطابق یہ قیدی عورتیں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرلیتی تھیں اور انہیں جب بھی خوشیاں ملتیں وہ اسے چھوڑتی نہیں، انہیں معلوم تھا کہ ایک لمحے کو بھی کس طرح انجوائے کیا جاتا ہے اور یہ وہ خوش اور مطمئن لوگ تھے جن سے میں ملی۔