بھارت کو قائد اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔۔ شعیب اخترکے بیان سے بھارت میں کھلبلی

Oct 26, 2021 | 00:27:AM
شعیب اختر،بھارت،بابر اعظم،قائد اعظم
کیپشن: شعیب اختر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گزشتہ رو ز پا کستان نے ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کو دس وکٹو ں سے دھو ل چٹائی،اس مو قع پر بھارتی کر کٹ فینز میں صف ما تم بچھ گئی اور اپنی ہی ٹیم کی جیت کے دعوے کرنے والے بھارتیوں کو دن میں تا ر ے نظرآگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ قائداعظم اور بابراعظم بھارت کو یہ دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔نجی ٹی وی کے پرو گرا م میں

 گفتگو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو جتوانے میں سب سے بڑا کردار بھارتی میڈیا نے ادا کیا۔ جو اپنے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ڈالتا ہے اور بہت ہی اوور ری ایکٹ کرتا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بھارت سے بہت بہتر ہے، شرجیل کو بھی لے جاتے تو تباہی ہوجاتی۔ان کے اس بیان کے بعد سو شل میڈیاپر ایک بار پھر ماحول گرم ہو گیااور پاکستانی صارفین نے دل کھو ل کر شعیب اختر کو اس بیان پر داد دی۔

یہ بھی پڑھیں:وجہ کیا بنی کہ گوری کے بھائی نے شاہ رخ پر گن تان لی؟